پشاور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری مشتعل، موٹروے بندکردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پشاور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری مشتعل، موٹروے بندکردی، گاڑیوں کی لمبی ...
پشاور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری مشتعل، موٹروے بندکردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے جہاں مختلف شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔
پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کردی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے مذاکرات کے لئے حکام کے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام پریشان ہیں، کراچی کے بعض علاقوں میں آدھی رات کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر کیسکو نے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے کردیا جبکہ تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفر آباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور آج دوپہر 12 بجے اجلاس بھی طلب کیا ہے۔