ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا 

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا 
ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان نے بھی پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل پر متعلقہ تنظیموں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی اور تحفظات کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے قانون کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے جو اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرتا ہو اور کمزور کی گردن تک آتا ہو۔ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو جائز مطالبات کی حمایت کا یقین دلایا۔