بھارتی سفارتخانے کے 3 ارکان نے اڈیالہ جیل میں کن 2قیدیوں سے ملاقات کی ؟

بھارتی سفارتخانے کے 3 ارکان نے اڈیالہ جیل میں کن 2قیدیوں سے ملاقات کی ؟
بھارتی سفارتخانے کے 3 ارکان نے اڈیالہ جیل میں کن 2قیدیوں سے ملاقات کی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بھارتی سفارت خانے کے 3 ارکان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید 2 بھارتی شہریوں سے ملاقات کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق جیل پہنچنے والے بھارتی سفارت خانے کے وفد میں فرسٹ سیکرٹری وینک تیش وارلو سدھارا کے ساتھ 2سٹاف ممبر بھی شامل تھے۔ 

بھارتی وفد نے جیل میں قید فیروز احمد اور نور مشتاق وانی سے ملاقات کی۔دونوں قیدی گلگت بلتستان جیل سے آج ہی اڈیالہ جیل منتقل کیے گئے تھے۔ 

اڈیالہ جیل میں قید اپنے شہریوں سے ملاقات کے بعد بھارتی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہو گیا۔بھارتی وفد کی قونصلر رسائی کے وقت وزارت داخلہ کے افسران اویس اور عبدالرحمن بھی موجود تھے۔مبینہ بھارتی قیدی غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے پر گرفتار ہیں۔