لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2017میں ایک سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت امانت کے طور پر سنبھالی ،شہبازشریف نے پارٹی صدارت کی امانت نوازشریف کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا،پارٹی کے آئین کے مطابق الیکشن مکمل کیا گیا۔