پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔