شام کی اپوزیشن عرب لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گی
قاہرہ (اے پی پی) شام کی اپوزیشن عرب لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گی۔ شام میں بشار الاسد کیخلاف سرگرم متحدہ اپوزیشن عرب لیگ کی مکمل رکن بن گئی ہے۔ 22 رکنی عرب لیگ نے متحدہ اپوزیشن کو شام کی حقیقی نمائندہ تسلیم کرتے ہوئے مارچ میں اس فورم کی رکنیت کا اعلان کر دیا تھا تاہم باضابطہ طور پر متحدہ اپوزیشن کی طرف سے عبوری حکومت کی تشکیل کا انتظار تھا۔ اس شرط کے پورا ہونے کے بعد عرب لیگ میں شام کی نشست اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مل جائے گی۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے بشارالاسد کی طرف سے باغیوں کیخلاف شروع کی ہوئی جنگ کے بعد سے بشار الاسد حکومت کو عوام اور ریاست کے حقیقی نمائندے کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔