آل راﺅنڈر وہاب ریاض 30 نومبر کودلہا بنیں گے
لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے آل راﺅنڈر وہاب ریاض30 نومبر کودلہا بنیں گے۔وہاب ریاض پاکستانی نژاد برطانوی زینب چودھری کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔وہاب ریاض کی دعوت ولیمہ کا اہتمام یکم دسمبرکو کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹرز اور پی سی بی حکام شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے ون ڈش ایکٹ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر وہاب ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔