کمپیوٹر اور اخبارات کتب کا متبادل نہیں بن سکتے ،براڈ کاسٹررضا علی عابدی
لاہور (فلم رپورٹر) معروف مصنف و براڈ کاسٹر رضا علی عابدی نے کہا ہے کہ کتب بینی کا کلچر کسی بھی ملک کی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کرسکتا ہے، کوئی بھی شخص اس حقیقیت سے انکار نہیں کرسکتا کہ کتب بینی کی عادت افراد اورمعاشرے میں بڑی تبدیلی کا موجب بن سکتی ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رضا علی عابدی نے کہا کہ دنیا بھر میں کتب سے استفادہ کرنے کےلئے اعلیٰ معیار کی لائبریریاں قائم کی گئی ہیں تاکہ وہ لوگ جو کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی کتب بینی کے شوق کو پورا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر اور اخبارات کتب کا متبادل نہیں بن سکتے ۔
کیونکہ جو لطف کتب کے مطالعہ سے حاصل ہوتا ہے وہ کمپیوٹر سے ملنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں کتب کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں اور خود میرے لئے بھی کتابیں خریدنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کتب کی خرید کےلئے طلبہ کو سبسڈی دینی چاہئے۔