تیسری چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپبن شپ کا آغاز کل ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)تیسری چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپبن شپ کا انعقاد کل سے شروع ہورہی ہے تین روزہ چیمپن شپ تیس نومبر تک جاری رہے گی اس ایونٹ میں ملک بھر سے نامور گالفرز شرکت کررہے ہیں جن کی تعداد ایک سو بیس گالفرز شرکت کررہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکبر نقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں گالف کے کھیل کو ترقی دینا ہے ہمارے پاس اس کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو منظر عام پر لانے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر خواجہ پرویز سعید نے کہا کہ گالف کی ترقی کےلئے ایسے ٹورنامنٹس کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہونا چاہئیے یہ کھیل اور کھلاڑیوں دونوں کے لئے بہت مفید ہے امید ہے کہ اس سے ملک میں موجود گالفرزکو منظر عام پر آنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ہوں گے جو کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کریں گے ۔