ممبئی‘سیف علی خان اور سونا کشی سنہاکی فلم ”بلٹ راجا“ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی

ممبئی‘سیف علی خان اور سونا کشی سنہاکی فلم ”بلٹ راجا“ کی ریلیز خطرے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق جوڈو کراٹے کے کوچ برانچی اچاریہ کا قتل کرنے والی ملزمہ نلینی اچاریہ نے فلم ”بلٹ راجا“ کی ریلیز سے ایک روز قبل فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کو روکا جائے کیونکہ یہ فلم ان کے بیٹے راجا اچاریہ کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے اور یہ ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اس لیے انھیں فلم پر خرچ کیے ہوئے 7 کروڑ روپے کا نقصان کرنا ہوگا۔فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ فلم راجا کی سوانح عمری پر نہیں بنائی گئی ، یہ صرف ایک مخصوص شخص کی حقیقی زندگی پرمبنی کہانی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -