فٹ بال کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ آج جاری کی جائے گی
اسلام آبا (اے پی پی) فٹ بال کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ (آج) جمعرات کو جاری کی جائے گی۔ ورلڈ اور یورپی چیمپئن اسپین موجودہ رینکنگ میں 1513 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جرمنی کی ٹیم 1311 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ارجنٹائن 1266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دیگر ٹیموں میں کولمبیا چوتھے، بیلجیئم پانچویں، یورگوئے چھٹے، سوئٹزرلینڈ ساتویں، ہالینڈ آٹھویں، اٹلی نویں اور انگلینڈ دسویں نمبر پر ہے جبکہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا نمبر ساتواں ہے۔ واضح رہے کہ 207 فٹ بال کھیلنے والے ممالک میں پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ 168 ویں نمبر پر ہے۔