سوات گالف کورس 21 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
مینگورہ(آئی اےن پی)21 سال تک بند رہنے والے سوات کے کبل گالف کورس کو دوباہ کھول دیا گیا ہے۔ کبل میں(آج) جمعرات سے کلب کی تاریخ کے پہلے اوپن ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں 27 سینئر پروفیشنل اور 54 پروفیشنل سمیت 200 گالفر شریک ہوں گے۔
اس موقع پر سوات کے ڈپٹی کمشنر امتیاز حسین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کیلیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔