بلاول بھٹو کا تےن صوبو ں کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور(شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سوا باقی صوبوں کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی صدور سے نئے صوبائی صدور اور تنظیموں کے لئے نئے نام مانگ لئے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ہی پارٹی کے اندر تنظیم نو کاکام شروع کیا جائے اس کا مقصد آنے والے بلدےاتی الیکشن میں بھرپور کامےابی کو ےقینی بنانا اور پارٹی میں متحرک لوگوں کو آگے لانا ہے ۔پیپلز پارٹی کے زرائع نے ” روز نامہ پاکستان “ کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے ےہ فیصلہ کر لیا ہے کہ سندھ کے علاوہ باقی صوبوں کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کیا جائے اور پارٹی کے جو سنئیر لوگ ہیں جو کسی بھی وجہ سے غیر متحرک ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں انھیں پارٹی میں کوئی اہم عہدہ دیکر متحرک کیا جائے لیکن ےہ کام انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور پر چھوڑ دیا ہے اور ان سے نئے صوبائی صدور اور تنظیموں کے لئے نام مانگے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ہی پارٹی کے اندر تنظیم نو کاکام شروع کیا جائے اور کسی بھی جگہ پر ایسے شخص کو آگے آنے کا موقع نہ مل جائے جس کے ساتھ وہ نہیں چلنا چاہتے ہیں ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پارٹی کی نئے سرے سے تنظیم نو کرنا بھی ہے کیونکہ عام الیکشن کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ےہ کہا گیا تھا کہ وہ تنظیم نو کریں گے اور پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے کارکنوں سے رابطے کرکے انکی مشاورت سے ہی تنظیم نو کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔زرائع کے مطابق بلدےاتی الیکشن میں بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لئے بھی تنظیمی طور پر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا۔ فےصلہ
بلاول بھٹو کا تےن صوبو ں کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہلاہور(شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سوا باقی صوبوں کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی صدور سے نئے صوبائی صدور اور تنظیموں کے لئے نئے نام مانگ لئے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ہی پارٹی کے اندر تنظیم نو کاکام شروع کیا جائے اس کا مقصد آنے والے بلدےاتی الیکشن میں بھرپور کامےابی کو ےقینی بنانا اور پارٹی میں متحرک لوگوں کو آگے لانا ہے ۔پیپلز پارٹی کے زرائع نے ” روز نامہ پاکستان “ کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے ےہ فیصلہ کر لیا ہے کہ سندھ کے علاوہ باقی صوبوں کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور اور تنظیموں کو تبدیل کیا جائے اور پارٹی کے جو سنئیر لوگ ہیں جو کسی بھی وجہ سے غیر متحرک ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں انھیں پارٹی میں کوئی اہم عہدہ دیکر متحرک کیا جائے لیکن ےہ کام انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور پر چھوڑ دیا ہے اور ان سے نئے صوبائی صدور اور تنظیموں کے لئے نام مانگے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ہی پارٹی کے اندر تنظیم نو کاکام شروع کیا جائے اور کسی بھی جگہ پر ایسے شخص کو آگے آنے کا موقع نہ مل جائے جس کے ساتھ وہ نہیں چلنا چاہتے ہیں ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پارٹی کی نئے سرے سے تنظیم نو کرنا بھی ہے کیونکہ عام الیکشن کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ےہ کہا گیا تھا کہ وہ تنظیم نو کریں گے اور پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے کارکنوں سے رابطے کرکے انکی مشاورت سے ہی تنظیم نو کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔زرائع کے مطابق بلدےاتی الیکشن میں بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لئے بھی تنظیمی طور پر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں سامنے آ جائے گا۔ فےصلہ