نوازشریف جلد عمران خان کی احتجاجی تحریک جوائن کرلیں گے: شیخ رشید

نوازشریف جلد عمران خان کی احتجاجی تحریک جوائن کرلیں گے: شیخ رشید
نوازشریف جلد عمران خان کی احتجاجی تحریک جوائن کرلیں گے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد نوازشریف بھی ڈرون حملوں کے خلا ف عمران خان کی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیںگے، ڈرون حملوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفیٰ دے تو میں بھی ایک سیکنڈ میں استعفیٰ کےلئے تیار ہوں،(ن)لیگ کی وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی چنگاری پارلیمنٹ تک پہنچ جائے گی ، خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی حکومت نہیں چل سکتی ، تحریک انصاف سے بھی معاملات کنٹرول نہ ہوئے تو آخر کار اسمبلیاں توڑ دی جائیںگی ،نوازشریف نے جنرل راحیل شریف کا نام ایک ماہ تک سینے سے لگا کر رکھا ، وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے خود بھی کنفیوژ رہے اور فوج کو بھی کنفیوژن کا شکار رکھا ،آصف علی زرداری قومی دولت لوٹ کر دبئی میں چلے گئے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی،(ن)لیگ مسلم لیگ کے نام پر دھبہ بن ہے وہ اصل میں نا اہل اور ناکام لیگ ہے ، مجھے لگتا ہے ڈالر 120روپے تک جائے گا، شریف برادران آج بھی خود کو جدہ میں سمجھتے ہیں خدا کےلئے پاکستان آ جائیں، پارلیمنٹ میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں صرف عمران خان ہی امید کی کرن ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں  کہ ڈرون حملے رک جائیں گے اور عوامی پریشر پر امریکہ کو جھکنا پڑےگا‘ میاں محمد نوازشریف گونگے اور بہرے ہو گئے ہیں وہ بہت جلد عمران خان کے مطالبے ڈرون حملے بند کئے کی تحریک میں شامل ہو جائیںگے۔

مزید :

قومی -