میرا کو بھارت کی پنجابی فلم میں کام مل گیا

میرا کو بھارت کی پنجابی فلم میں کام مل گیا
میرا کو بھارت کی پنجابی فلم میں کام مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کوبھارتی پنجاب میں بننے والی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ عنقریب بھارت اور کینیڈامیں شروع ہو گی۔اداکارہ میرا نے بتایاکہ بھارتی پنجاب میں بننے والی فلموں کا معیار بہت اچھا ہوچکا ہے اوراس وقت بھارت کی پنجابی فلمیں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، مڈل ایسٹ اوردیگرممالک میں ریلیز کی جارہی ہیں جن کو اچھا رسپانس مل رہا ہے جس کی وجہ سے اُن کے ساتھ فلم کے لیے رابطہ کیا گیاتواُنہوں نے فوری رضامندی ظاہر کر دی۔ میراکاکہناتھاکہ فلم میں اُنہیں مرکزی کردار دیاگیا ہے جبکہ اس کودنیاکے بیشترممالک میں بیک وقت ریلیز کیاجائے گا۔

مزید :

تفریح -