پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان موخر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے لیے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان پانچ دسمبرتک موخرکردیاہے جبکہ سندھ کی صورتحال بھی واضح نہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 29نومبرکو جاری کرناتھالیکن پنجاب میں انتخابی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے انتخابات کا شیڈول پانچ دسمبر تک موخرکیاگیاہے ۔دوسری طرف سندھ نے جمعرات کی شام تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جس پر الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ اگر مثبت رپورٹ ملی تو سندھ کا شیڈول جمعہ کی شام تک جاری کردیاجائے گا۔