لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کوئی ایسا لیڈر نہیں مل سکا جو مسائل کو حل کرتا، آمریت نے ہمیشہ جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کیا، لیڈرشپ اسے کہتے ہیں جو ملکی مسائل کو سمجھے۔ ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آمروں کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا، آمریت نے ہمیشہ جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کیا، جہاں قیادت کا فقدان ہو وہاں مسائل بڑھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کا میدان ہو یا سیاست، لیڈرشپ میں فیصلے کی صلاحیت ہونی چاہئے، قیادت وہ ہوتی ہے جو مشکل فیصلے کرے اور بعد میں دباﺅ بھی برداشت کرے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی فوج کے ذریعے معاملات حل نہیں ہوتے، فوجی حل ہمیشہ معاملات کو خراب کرتا ہے۔ پاک، بھارت تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کر دیں تو دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں۔