خاتون نے بے وفا محبوب کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے

خاتون نے بے وفا محبوب کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے
خاتون نے بے وفا محبوب کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے

  

بوگوٹا (نیوز ڈیسک) اکثر خواتین تومحبوب کی بے وفائی پر رو دھو کر چپ ہورہتی ہیں لیکن کولمبیا کی ایک حسینہ نے دھوکہ دینے والے محبوب کو سبق سکھا دیا۔ پچیس سالہ ماریہ جب گھر میں داخل ہوئی تو عجیب و غریب شور سن کر حیران رہ گئی۔ جب اس نے کھڑکی سے بیڈروم میں جھانکا تو اپنے محبوب پابل میوتز کے ساتھ ایک اور نوجوان خاتون کو دیکھ کر صدمے سے ساکت رہ گئی۔

شارجہ ٹیسٹ: برینڈن میکالم کا ’دمادم مست قلندر، شاہین ’پرواز‘ بھول گئے

تکلیف دہ منظر دیکھ کر وہ وہیں سے خاموشی کے ساتھ واپس چلی گئی لیکن پھر اس کے دل میں خیال آیا کہ دھوکہ باز پابل کو مزہ چکھایا جائے۔ وہ پکے رنگ والے مار کر کے ساتھ لوٹی اور پابل کی سفید مرسیڈیز کار کے اوپر اس کی جنسی کمزوریوں کی تفصیلات لکھ دیں جبکہ اس دوران اس کی دوست ولیریا نے اس سارے معاملے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنالیں۔ ماریہ نے یہ تصاویر فیس بک پر بھی عام کردی ہیں جس کے بعد پابل کے ہر جاننے والے کو اس کی پیاری کار کے اوپر لکھی اس کی پوشیدہ کمزوریوں کا علم ہوچکا ہے اور وہ سب سے منہ چھپاتا پھرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -