ممبئی میں خواتین کی شامت آگئی ،انسانیت سوز سلوک کا نشانہ

ممبئی میں خواتین کی شامت آگئی ،انسانیت سوز سلوک کا نشانہ
ممبئی میں خواتین کی شامت آگئی ،انسانیت سوز سلوک کا نشانہ

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا کے مرکز اور بھارت کے اہم ترین شہروں میں شمار ہونے والے ممبئی کا تاریک چہرہ ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آگیا ہے جس کے مطابق شہر میں محض ایک سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جن میں عصمت دری کے 432 واقعات بھی شامل ہیں۔

یہ شرمناک انکشافات این جی او Prajaکے حالیہ سروے میں سامنے آئے ہیں۔ اپریل 2013ءسے مارچ 2014ءکے دوران 432 عصمت دریوں کے علاوہ دیگر جنسی حملوں کے 1209 واقعات جبکہ خواتین سے لوٹ مار کے 2110 واقعات ہوئے۔ تحقیق کے مطابق پولیس سٹاف کی کمی، نااہلی اور خواتین کے خلاف جرائم کو سنجیدگی سے نہ لینا اس خوفناک اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -