ایران خاتون کے انوکھے احتجاج نے سب کو حیران کر دیا

ایران خاتون کے انوکھے احتجاج نے سب کو حیران کر دیا
ایران خاتون کے انوکھے احتجاج نے سب کو حیران کر دیا

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی حکومت کی طرف سے خواتین پر حجاب پہنے اور عوامی مقامات پر رقص جیسی سرگرمیاں سے پرہیزکی سخت پابندیاں نافذ ہیں لیکن ایک نوجوان خاتون نے بھری ریل گاڑی میں انگریزی گانے پر والہانہ رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔یہ نوجوان خاتون اتنی پر جوش تھیں کہ انہوں نے اس بات کی بالکل پرواہ نہیں کی درجنوں مسافر خواتین انہوںدیکھ رہی ہیں اور ان کی شکایت بھی ہو سکتی ہے ۔

چھپ چھپ کر مریضو ں کی ویڈیو بنانے والاڈاکٹر اپنے ہی جال میں پھنس گیا

اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے خود اپنا موبائل فون ایک خاتون کو تھمایا کہ وہ ان کی ویڈیو بنائیں ۔برطانوی بینڈ "Little Mix©"کے مشہور گانے Salute" ©"پر خوبصورت رقص پیش کرنے والی خاتون نے یہ اقدام سخت پابندیوں کیخلاف احتجاج کے طور پر کیا ۔ اس گانے کے بو ل بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا پیغام دیتے ہیں ۔فیس بک پر بنائے گئے پیج "My stealthy freedomپر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد اس ویڈیو کو 25000لائک،3000کمنٹس اور 8000شیئرز مل چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -