کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ حیرت انگیز قدرتی مناظر کس مقام کے ہیں؟

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ حیرت انگیز قدرتی مناظر کس مقام کے ہیں؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ حیرت انگیز قدرتی مناظر کس مقام کے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیو ز ڈیسک)اگر آپ یہ تجسس رکھتے ہیں کہ زمین سے کروڑوں میل کی دوری پر خلا میں واقع سیارے پر جانا کیسا لگے گا تو آپ اس کا تجربہ زمین پر بھی کرسکتے ہیں اگر آپ امریکہ کی ریاست ایریزونا کے لق ودق صحرا میں واقع ورمیلن کلفز تک پہنچ سکیں ۔دنیا میں کہیں اور ان پہاڑیوں کی مثال نہیں ملتی کیونکہ ان کی سطح کسی دوسرے سیارے جیسی عجیب و غریب نظرآتی ہے جو دیو قامت لہروں کی طرح تاحد نگاہ پھیلی ہوئی ہے ۔ان پہاڑیوں میں سرنگیں بھی ہیں اور بھول بھلیوں جیسے تنگ راستے بھی۔ انہیں اس لیے بھی خلائی سرزمین کہا جاتا ہے کہ یہ منفرد قسم کی سطح 19کروڑ سال سے پہلے ریت کے ٹیلوں کے پتھر میں ڈھلنے سے بنی جو کہ کیلشیم کے نمک کی ایک اور سطح کے اوپر جمی ہو ئی ہے ۔ اس طلسمی سرزمین کو ڈھونڈنے کے لیے حکومت امریکا سے خصوصی پرمٹ لینا پڑتا ہے ۔حکومت کی طرف سے اس کے نقشے اورنیو یگیشن آلات فراہم کئے جاتے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے صحرا میں تقریباً 3 میل کا فاصلہ طے کر کے ان پہا ڑوں تک پہنچا جا سکتاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -