نشے کی لت کے چہرے پر خوفناک اثرات جو کسی بھی شخص کو توبہ کروا دیں

نشے کی لت کے چہرے پر خوفناک اثرات جو کسی بھی شخص کو توبہ کروا دیں
نشے کی لت کے چہرے پر خوفناک اثرات جو کسی بھی شخص کو توبہ کروا دیں

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)نشہ وہ لعنت ہے جو قدرت کی بنائی حسین و جمیل صورتوں کو اُجاڑ کر زندہ لاشو ں میں بدل دیتا ہے جن پر نگاہ ڈالنا بھی تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے ۔انسانیت کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے کام کرنے والے ادارے Rehabs.comنے حال ہی میں کچھ عادی نشئیوں کی زندگی کے عبرتناک سفر کو مسلسل تصاویر(Gif)کی شکل میں پیش کیا ہے تاکہ منشیات کے لت میں مبتلاءہونے والے دیکھ سکیں کے ان کے پھول جیسے تروتازہ چہروں کا کیا حال ہو نے والا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ تصاویر مصور کا شاہکار نہیں ہیں بلکہ حقیقی انسانوں کی ہیں جو تقریباً10سال کے عرصہ میں وقفے وقفے سے بنائی گئی ہیں۔ یہ تصاویر ان عادی نشہ بازوں کی ہیں جنہیں پولیس نے بار بار پکڑا اور جب بھی پکڑا ان کی تصاویر بنالیں۔یہ لوگ چرس، افیون،کوکین ، اور ہیروئن جیسے نشوں کے عادی ہیں ۔آپ بھی دیکھئے کہ ان کی پہلی تصویر اور آخری تصویر میں کیسا دلخراش فرق ہے ، ایک میں خوش شکل انسان اور دوسری میں زندہ لاش ۔

شیشہ پینے والوں کے لیے انتہائی تشویشناک تحقیق

مزید :

تعلیم و صحت -