مصر میں78 نوجوان لڑکوں کو 2 سے 5 سال قید کی سزائیں

مصر میں78 نوجوان لڑکوں کو 2 سے 5 سال قید کی سزائیں

  

قاہرہ(آئی اےن پی )مصر کی ایک عدالت نے 78 لڑکوں کو 2 سے 5 برس قید کی سزائیں سنا دےں ان نوجوان لڑکوں پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے سابق صدر محمد مرسی کو دوبارہ اقتدار دینے سے متعلق ریلیوں اور مظاہروں میں حصہ لیا۔ عالمی مےڈےا کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ شمالی شہر اسکندریہ میں سنایا۔78 لڑکوں کو دو سے پانچ برس قید کی سزائیں سنا ئی گئی ہےں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس فوج نے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کر کے ملک میں اسلام پسندوں کے خلاف ایک سخت کریک ڈاو¿ن شروع کیا تھا۔ اسی تناظر میں اخوان المسلمون اور اس کے سیاسی دھڑے کے رہنماو¿ں اور کارکنان کو سخت سزائیں سنائی جاتی رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -