سید اظہر علی کا بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیان پر شدید رد عمل

سید اظہر علی کا بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیان پر شدید رد عمل

  

ڈربن(بیورورپورٹ)سید اظہر علی شاہ نے حسینہ واجد کی طرف سے دیئے گئے پاکستان مخالف بیان پر کہا ہے کہ اگرحسینہ واجد کو پاکستان اتنا ہی ناگوار لگتا ہے تو وہ پاکستان سے مکمل بائیکاٹ کیوں نہیں کرتیں اس طرح کی اوچھی حرکتیںکر کے کیا وہ بنگلہ دیشی عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکال سکیں گی اس طرح کے کام کر کے وہ بنگالیوں کے دلو ںمیں پاکستان کے لئے اور بھی محبت پیدا کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے مواقعوں پر میڈیا کو اپنا فعال کر دار ادا کرنا چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو دکھانا چاہیے کہ پاکستان مخالف لوگ کون کون سے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -