گزشتہ ایک ہفتے میں ایبولا کے 600 نئے کیسزسامنے آئے ،ڈبلیو ایچ او

گزشتہ ایک ہفتے میں ایبولا کے 600 نئے کیسزسامنے آئے ،ڈبلیو ایچ او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں اس وبا کے600 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مغربی افریقہ میں اس خطرناک بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد اب بڑھ کر تقریبا 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 5690ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ابیولا وائرس، متاثرہ شخص کے جسم کو ہاتھ لگانے سے بھی دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے۔
جس کے باعث ابھی تک 600 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -