سعودی حکومت کا فنگرپرنٹس رجسٹر ہونے تک اقامے جاری نہ کرنے کا اعلان

سعودی حکومت کا فنگرپرنٹس رجسٹر ہونے تک اقامے جاری نہ کرنے کا اعلان

  

ریاض(این این آئی)سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں مقیم تمام تارکین وطن کے فنگرپرنٹس رجسٹرہونے تک نئے اقامے جاری نہیں کیئے جائیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ن ئے اقاموں یا ان کی تجدید کے لیے تارکین وطن کے علاوہ کفیلوں کے فنگر پرنٹس کو بھی لازمی قراردیا ہے ،پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میجر احمد فہدنے بتایاکہ تمام لوگ 21جنوری تک حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اگرفیصلے پر عمل نہ کیاگیا تو پاسپورٹ کے اتھ ساتھ تمام سروسز تک آن لائن رسائی ناممکن بنادی جائیگی۔

مزید :

عالمی منظر -