دنیائے کرکٹ میں گیند لگنے سے بے شمار کھلاڑی موت کے منہ میں گئے

دنیائے کرکٹ میں گیند لگنے سے بے شمار کھلاڑی موت کے منہ میں گئے

  

لاہور، ممبئی ( سپورٹس رپورٹر، نیٹ نیوز )دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے کئی افسوسناک واقعے ہوئے،دنیائے کرکٹ میں تیز گیند سے کئی کھلاڑی زخمی ہوئے لیکن ایسے گنے چنے واقعات ہی سامنے آئے ہونگے جب گیند لگنے سے شدید زخمی ہو کر کوئی کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا ہو، اٹھارہ سو اسی میں انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم کے بلے باز جارج سمرز لارڈز کے تاریخی میدان میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے دنیا سے کوچ کرگئے۔انیس سو اٹھاون میں کراچی کے وکٹ کیپر عبد العزیر دل پر تیز گیند لگنے سے چل بسے۔انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے این فولی انیس سو ترانوے میں گیند لگنے سے موت کی نیند سوگئے، انیس سو اٹھانوے میں بھارتی بلے باز رامن لامبا بنگلادیش میں ڈومیسٹک میچ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔رامن لامبا تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔

گیند لگنے کے حادثے نے صرف کھلاڑیوں کو ہی اپنی لپیٹ میں نہیں لیا، بلکہ باہتر سالہ امپائر بھی فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -