سوچا نہ تھا بیٹا اتنی جلدی ہمیں چھوڑ کرچلا جائیگا،والدین ہیوز

سوچا نہ تھا بیٹا اتنی جلدی ہمیں چھوڑ کرچلا جائیگا،والدین ہیوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت پر ان کے والدین کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہمارا بیٹا اتنی جلدی ہمیں چھوڑ کر چلا جائے گا اس کی موت کو کبھی نہیں بھول سکتے جب اس کو چوٹ لگی تھی تو اس وقت ہی ہم بہت پریشانی کا شکار تھے اب جب و ہ اس دنیا میں نہیں ہے تو ہم پر کیاگزررہی ہے ناقابل بیان ہے ان کے والدنے کہا کہ و ہ ایک فرمانبردار بیٹا تھا اوربہت ملنسار تھاکرکٹ سے اس کو جنون کی حد تک لگاؤ تھا اور و ہ کرکٹ میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا تھا والدہ نے کہا کہ بیٹے کی موت پر بہت دکھ ہے اور یقین نہیںآرہا کہ و ہ اب اس دنیا میں نہیں ہے اس کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی انہوں نے اس موقع پر تعزیت کے لئے آنیوالے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔