ہیوز کا سوگ،سری لنکا اور انگلینڈ ون ڈے سے قبل دو منٹ خاموش اختیار کی جائیگی

ہیوز کا سوگ،سری لنکا اور انگلینڈ ون ڈے سے قبل دو منٹ خاموش اختیار کی جائیگی

  

 کولمبو (نیٹ نیوز) نوجوان آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے انتقال کے سوگ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے شروع ہونے سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو سات ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جمعرات کو سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلپ ہیوز کے سوگ میں ہماری ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف دوسرا میچ شروع ہونے سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔ اور تمام کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم سری لنکن بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر فلپ کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -