ہیوزجان کی بازی ہارنے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹرتھے

ہیوزجان کی بازی ہارنے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹرتھے

  

سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فل ہیوز نوجوانی میں چل بسنے والے دنیا کے ساتویں اور دوران کھیل جان کی بازی ہارنے والے دنیا کے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر تھے۔ ان کی عمر صرف پچیس برس تھی۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین فلپ ہیوز اتوار تیس نومبر کو اپنی چھبیسویں سالگرہ منانے والے تھے کہ موت کی آغوش میں چلے گئے۔ وہ زندگی سے رخصت ہونے والے آسٹریلیا کے دوسرے اور دنیا کے ساتویں کم عمر ترین ٹیسٹ پلئیر تھے۔ دوران کھیل چوٹ لگنے کے باعث زندگی سے منہ موڑنے والے وہ کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔دنیا میں سات کھلاڑی ایسے ہیں جن کا انتقال پچیس سال یا اس سے کم عمر میں ہوا۔ بنگلہ دیش کے منظور الاسلام رانا جان کی بازی ہارنے والے کم عمر ترین کرکٹر تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -