کینیڈین پلیئرز یوجینی بوچرڈ فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ سے دستبردار

کینیڈین پلیئرز یوجینی بوچرڈ فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ ...

  

 اوٹاو ا( نیٹ نیوز) سٹار کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچرڈ فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ سے دستبردار ہو گئیں۔ 20 سالہ سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر سات کو ایونٹ میں یو اے ای رائلز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن ٹریننگ سیشن کے دوران وہ انجری کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔ بوچرڈ نے انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کریں گی۔ ان کی جگہ فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا یو اے ای رائلز ٹیم جوائن کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -