کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا کل افتتاح ہو گا

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر کے ...

  

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کیلئے مائسمہ اورمندر باغ میں دو گھروں کی تعمیر کے منصوبے کاکل(ہفتہ کو)سنگ بنیاد رکھا جائے گا ،یہ فیصلہ حریت کانفرنس کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے قائم تنظیم دارالخیر کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کی۔ اجلاس میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کیلئے تنظیم دارالخیر کی طرف سے پہلے مرحلے پر دوسو گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرواعظ اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد ہفتہ کورکھیںگے ۔ سیلاب سے متاثر ہ افراد کےلئے مکانات کی تعمیر مقامی مساجد کے ائمہ حضرات اور محلہ کمیٹی کی جانب سے منتخب کئے گئے مستحق افراد کیلئے کی جارہی ہے جبکہ اس ضمن میں دارالخیر کی طرف سے مقرر کردہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کے امام سید احمد سعید نقشبندی کی قیادت میں تفصیلات ایک سروے ٹیم نے مقامی مساجد کے امام صاحبان اور محلہ کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد مکمل کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -