پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج لاہورمیں ہوگا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج لاہورمیں ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔اجلاس کے بھاری ایجنڈے میں پی سی بی کے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو شامل ہوگی۔چیئرمین شہریار خان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لیں گے۔ 2012۔13 کے اکاونٹس کا آڈٹ،پانچ سال کے لئے پی سی بی کے نشریاتی حقوق کی پالیسی طے کی جائے گی۔پہلے نشریاتی حقوق سات سال کے لئے فروخت کئے جانا تھے۔پی سی بی نے میڈیا رائٹس کے لئے احسان مانی کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -