ثانیہ مرزاجنوبی ایشیا کے لئے خواتین کی خیرسگالی کی سفیرمقرر

ثانیہ مرزاجنوبی ایشیا کے لئے خواتین کی خیرسگالی کی سفیرمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیا کے لیے خواتین کی خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا ہے ، وہ یہ اعزازحاصل کرنے والی جنوبی ایشیا کی پہلی خاتون ہیں ، یہ اعزاز خواتین پرتشدد کےخلاف عالمی دن کے موقع پر انہیں دیا گیا ہے ، بھارتی ٹینس کی تاریخ کی کامیاب ترین کھلاڑی ثانیہ مرزا کاکہنا ہے ان کاکردار بہت اہم ہوگا کہ وہ اب ٹینس کورٹ سے صنفی مساوات کے لیے کام کریں گی اور وہ خود بھی اس پر یقین رکھتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کے خیال میں جنسی تفریق ایک کلچرل مسئلہ ہے جہاں خواتین خود کو دوسرے درجے کی شہری سمجھتی ہیں ، اور اس مائند سیٹ کو فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، خواتین کولازمی طور پر اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ مردوں کے برابر ہیں ، ثانیہ مرزا کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کا سفیر بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اس سے انہیں خواتین کےلیے برابری کے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد میں تحریک ملے گی ، ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھاکہ جنسی تفریق کو ختم کرنے کے لیے کھیلوں کا استعمال ضروری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -