پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی( نیٹ نیوز) سٹار پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ایف آئی ایچ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سجاد نے لاسٹ 32 راؤنڈ میں حریف ویلز کے کیوئسٹ کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-2 سے شکست دی۔ بھارت میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے لاسٹ 32 راؤنڈ میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد کا مقابلہ حریف ویلز کے کیوئسٹ ڈونے جونز سے تھا، سجاد نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونز کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 2 کے مقابلے 5 فریمز سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سجاد نے پہلا فریم 60-24 سے جیت کر جاندار آغاز کیا اور اگلے دونوں فریمز 76-43 اور 68-8 سے جیت کر 3-0 کی برتری حاصل کر لی، جونز نے چوتھا فریم 62-25 سے جیت کر میچ میں کم بیک کیا اور اگلا فریم 116-1 سے جیت کر مقابلہ 3-2 کر دیا، سجاد نے ہمت نہ ہاری اور چھٹا اور ساتواں فریم 90-0 اور 80-4 سے جیت کر میچ میں 5-2 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔