ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا انسانوں پر پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا

ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا انسانوں پر پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی)ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے، جس کے بعد محققین نے یہ اْمید ظاہر کی ہے کہ وہ اِس مہلک وباء کا علاج دریافت کرنے کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی ’نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ‘ یا (این آئی ایچ) کے مطابق ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے پہلے مرحلے میں 20 بالغ اور صحت مند افراد کو مختلف مقداروں میں دیا گیا۔ اس طبّی ٹیسٹ کا حصہ بننے والے تمام کے تمام افراد میں ایبولا وائرس کے خلاف کارآمد ثابت ہونے والی ’اینٹی باڈیز‘ بنیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ کے اس طبّی ٹیسٹ کے نتائج ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع ہوئے۔ حکام کے مطابق اگلے مرحلے کے ٹیسٹ متاثرہ ملکوں میں آئندہ برس کیے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -