وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس(آئی اےن پی) وینزویلا کیجیل میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا پینے سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ۔عالمی مےڈےا کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا کے ڈیوڈ ولوریا کریکشن سنٹر ’ ا±ریبا جیل‘ میں گزشتہ 2 روز سے اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -