بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج فیصلہ کن ون ڈے میں مدمقابل

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج فیصلہ کن ون ڈے میں مدمقابل

  

بنگلور ( نیٹ نیوز)بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے (آج) جمعہ کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن بھارت کی ویمن ٹیم نے دوسرا ون ڈے جیت کر حساب برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے آج جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -