کئی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ، شہر یار خان

کئی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ، شہر یار خان

  

کراچی (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست ہے کہ قومی ٹیم کے چندکر کٹرز سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کیساتھ نہیں کھیلنا چاہتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے منیجر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کی کارکردگی کرے گی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہیں۔شہر یار خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اپنے جرم کا اقرار کرنے اور گناہ کی معافی مانگنے پرموقع دیا جا رہا ہے۔ انسانیت اور اسلام دونوں میں معافی کی بہت اہمیت ہے تاہم چیئرمین پی سی نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پاکستانی ٹیم میں واپس آنے کے لیے عامر کو پہلے مقامی کرکٹ میں خود کو منوانا ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -