پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام کریں گے جس میں فیڈریشن اور تمام یونٹس کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں 12 دسمبرکو ہونے والے انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور گذشتہ چار سالوں میں تمام یونٹس کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -