پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر ناکام ہوگیا ،شعیب ڈار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) لاہورریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے کہا ہے کہ پی سی بی کے ڈومیسٹک سٹرکچر میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو ایک ساتھ کھلانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریجنز کی ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں ڈیپارٹمنٹس کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کرسکیں جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی لہذا اگلے سیزن میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کو الگ الگ گروپس میں رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ نئے سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں میں شامل سٹار کھلاڑیوں نے ریجنز کی کمزور ٹیموں کے خلاف رنز کے ڈھیر لگائے اور درجنوں وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے بعد انہوں نے قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی پر دباؤڈالنا شروع کر دیا جبکہ حقیقت میں ان کی پرفارمنس نسبتاً کمزور ٹیموں کے خلاف تھی