ہیوزکی موت پر اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کرپاؤنگا، ایبٹ

ہیوزکی موت پر اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کرپاؤنگا، ایبٹ

  

 سڈنی( نیٹ نیوز) فاسٹ باؤلر سین ایبٹنے کہا ہے کہ میرے باؤنسر کی وجہ سے ایک بڑا بیٹسمین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جس پر مجھے بہت افسوس ہے اور میں اپنے آپ کوکبھی معاف نہیں کرسکوں گا انہوں نے کہا کہ جب ہیوز کو گیند لگی تھی تو اس وقت میں مطمئن رہا کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور ان کی صحت یابی کیلئے میں نے بہت دعائیں بھی کیں لیکن جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرناک ہے تو میری پریشانی بڑھ گئی اب جب وہ میری وجہ سے اس دنیا میں نہیں ہیں تومیں اپنے آپ کو قصور وار سمجھ رہا ہوں اور اس وقت مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپناذہنی توازن کھو بیٹھا ہوں میں اس واقعہ کو کبھی نہیں بھلا سکتا اور شائد کبھی اپنے آپ کو معاف بھی نہیں کرسکوں گا میں ہیوز کے خاندان والوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین سے بھی بہت شرمندہ ہوں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -