کبڈی تربیتی کیمپ،پاکستان ویمن اے ٹیم نے بی کو شکست دیدی

کبڈی تربیتی کیمپ،پاکستان ویمن اے ٹیم نے بی کو شکست دیدی

  

 لاہور(آن لائن) پنجاب سٹیڈیم میں جاری کبڈی کے تربیتی کیمپ میں خواتین کی ٹیم پاکستان ’’اے‘‘ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ’’بی‘‘ کو 46-42 سے شکست دیدی، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے، تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ2014ء کی تیاری کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا،کیمپ میں شریک خواتین کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بنائی گئیں، میچ انتہائی دلچسپ رہا، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ’’اے‘‘ کی طرف سے مدیحہ لطیف نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے،نیلم ریاض، نزہت پروین اور مارتھا نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان ’’بی‘‘ نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان ’’اے‘‘ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پاکستان ’’بی‘‘ کی طرف سے عمارہ، ٹونکل، ام زہرا، سحرش اور رضیہ سلطانہ نے اچھے پوائنٹس حاصل کئے، دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ’’اے‘‘ نے پاکستان ’’بی‘‘ کو 46-42 سے شکست دیدی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -