جاپان مینا آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج

جاپان مینا آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے جنوبی حصے میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ آسو سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے نتیجہ میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جاپان کی دو بڑی فضائی کمپنیوں جاپان ایئر لائنز اور آل نیون ایئرویز نے اندرون ملک متعدد روٹس پر پروازوں کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے۔ ایئر لائنز حکام کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھواں2600 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی پروازیں منسوخ اور متعدد کے روٹس تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق راکھ اور دھوئیں کا اخراج جاری رہنے کی صورت میں مزید پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق اس آتش فشاں سے تھوڑے عرصہ میں کم از کم 7 بار راکھ اور دھوئیں کا اخراج متوقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -