فیلپس نے پانچویں مرتبہ ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

فیلپس نے پانچویں مرتبہ ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

  

نیویارک( نیٹ نیوز) شہرہ آفاق امریکن پیراک مائیکل فیلپس نے پانچویں مرتبہ ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ کیٹی نے ویمن ایتھلیٹ آف دی ایئر سمیت تین ایوارڈز وصول کئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یو ایس اے گولڈن گوگل ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فیلپس پانچویں بار ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ وہ تقریب میں موجود نہیں تھے، ان کی جگہ کینان نے ان کا ایوارڈ وصول کیا۔

امریکن ایتھلیٹ کیٹی نے ویمن ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتا، اس کے علاوہ انہوں نے تین ایوارڈز وصول کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -