ساﺅتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا بنگلہ دیش سے بائیکاٹ کا مطالبہ

ساﺅتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا بنگلہ دیش سے بائیکاٹ کا مطالبہ

  

جوہانسبرگ (ندیم شبیر سے )بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے ساﺅتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں میں شدید غصہ اور حسینہ واجد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے روڈی پورٹ سے بابا جاوید قریشی ، آصف بٹ ، منیب بٹ ، شاہد بٹ ، منظر راجپوت، ملک عاصم اعوان ، عاطف چوہدری ، علی عباس،سید قاسم شاہ ، عامر خان، چوہدری اظہر گجر، فلوریڈا سے شاہد بھائی ، کاشی بھائی ، ڈپسن نوٹ سے چوہدری اسد نواز ورک، چوہدری نوید ورک ، گلفام حیدراور دوسرے کئی لوگوں نے حسینہ واجد کی ایسی حرکت پر شدید احتجاج کیا اورمیاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش کی ایسی حرکت پر ان کے ساتھ مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں پاکستان مخالف ملکوں کی صف میں شامل کیا جائے اگر بنگلہ دیش کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو اس کے اوچھے ہتھکنڈے بڑھتے چلے جائینگے۔

مزید :

عالمی منظر -