مقبوضہ کشمیر‘ دو بے گناہ نوجوانوں کے قتل کا اعتراف کر نے والے9اہلکاروں پر فرد جرم عائد

مقبوضہ کشمیر‘ دو بے گناہ نوجوانوں کے قتل کا اعتراف کر نے والے9اہلکاروں پر ...

  

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رواں ماہ کی 3تاریخ کو ضلع بڈگام کے علاقے چھرگام میں دو بے گناہ نوجوانوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے53راشٹریہ رائفلز کے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت نو اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق فیصل یوسف اور معراج الدین ڈار نامی نوجوانوں کواس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جب وہ کار میں سفر کر رہے تھے۔ قتل کے اس اندوہناک واقعے کے خلاف مقبوضہ علاقے میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ کے جنرل افسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی ذمہ داری واضح طور پر قبول کرتے ہیں۔ ایک اور فوجی افسر نے کہا کہ دو نوجوانوں کے قتل میں نواہلکاروں کو ملوث پایا گیا جن کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہ اس حوالے سے فائل ناردرن کمانڈ کے جنرل افسر کمانڈنگ کے پاس منظور ی کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی افسر کے سامنے ستر سے زائد عینی شاہدین نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -