باؤنسر سے زخمی ہونیوالے فلپ ہیوز زندگی کا میچ ہار گئے

باؤنسر سے زخمی ہونیوالے فلپ ہیوز زندگی کا میچ ہار گئے

  

سڈنی( نیٹ نیوز) دو روز قبل میچ کے دوران سر میں باؤنسر لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز گزشتہ صبح سڈنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کے بعد میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے اور دنیا بھر سے کرکٹ کی تنظیموں اور شائقین نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز25 نومبرکو شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ باؤلر سین ایبٹ کا باؤنسر سر پر لگنے سے بے ہوش کرگر پڑے تھے۔ یہ واقعہ نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ وہ گذشتہ دو روز سے سڈنی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے سڈنی کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کی فلپ ہیوز کی موت دماغ کو چوٹ کے نتیجہ میں ہیمرج سے ہوئی۔ان کے دماغ پر دباؤ کم کرنے کے کئے فوری آپریشن کیا گیا لیکن ان کی جان نہ بچائی جا سکی اور بے ہوشی کی حالت میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -