پاک بھارت مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں‘ عمر عبداللہ ، مفتی سعید

پاک بھارت مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں‘ عمر عبداللہ ، مفتی ...

  

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیرکے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ پاکستان او ر بھارت کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ عمر عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے سرینگرمیں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگیں ہوئیںلیکن مسائل حل نہ کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی اور من موہن سنگھ کے ادوار میںبھی بات چیت کا سلسلہ چلتا رہا ایک صحافی کے اس سوال کہ نریندر مودی کی کارکردگی کیسی ہے ، عمر عبداللہ نے کہا کہ کاکردگی جانچنے کے لیے چھ ماہ کافی نہیں ہوتے۔ دریں اثناءبھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید نے مینڈیر ، سرنکوٹ اور پونچھ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیر پا امن کیلئے بھارت اور پاکستان کو مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے پاس سب سے بڑا چیلنج جموںوکشمیر کے حساس مسئلے سے نمٹنا اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -