آسٹریلوی کھلاڑی کے انتقال پر کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

آسٹریلوی کھلاڑی کے انتقال پر کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہورکینبرا/ سڈنی/دبئی ( سپورٹس رپورٹر،نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ،پاکستان ،بھارت،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی فل ہیوز 3 دن زندگی اور موت میں کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسے تھے۔ فل ہیوز کی موت پرمیلبورن کرکٹ گراونڈ میں پرچم سرنگوں رہے گا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے فلپ ہیوز کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ \'ان کی موت نہ صرف دنیائے کرکٹ کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے بلکہ ان کے خاندان کے لیے بھی ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں فل ہیوز کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چیئرمین این سری نواسن اور چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ فل ہیوز کی موت کرکٹ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا کہ ہیوز کی موت سے دلی طور پر بہت صدمہ پہنچا ہے ہم ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں قومی ٹیم کے منیجر معین خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہیوز کی موت سے دونوں ٹیمیں صدمے کا شکار ہیں۔ معین خان نے کہا کہ ہیوز سے آسٹریلین ٹیم کے دورے کے دوران ملاقات ہوئی تھی ، وہ انتہائی ہنس مکھ انسان تھے کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فل ہیوز کی موت بہت بڑا دھچکا ہے، میری دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔سابق کپتان ویسٹ انڈیزویو رچرڈزنے کرکٹر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمدری ہیوز خاندان کیساتھ ہے۔سابق جنوبی افریقی کپتان گراہم اسمتھ نے فل ہیوز کی موت کو غم ناک خبر قراردیا اور کہا کہ ان کی موت پرجذبات کا اظہار ممکن نہیں۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میک گرا،عمر اکمل ، روہیت شرما،اے بی ڈی ویلئز شان پولاک،شعیب اختراوربریٹ لی، محمد عرفان سمیت د یگر کھلاڑیوں نے فل ہیوز کی موت کو دل دکھانے والی خبر اور بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ آج کرکٹ کیلئے بہت برا اور افسوسناک دن ہے۔ہیوز کی موت کا صدمہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ،شاندار کھلاڑی کی کمی کو محسوس کرینگے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے فل ہیوز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فل ہیوز کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پی سی بی نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے۔